اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 2 روپے اضافہ ہوگیا

ڈالر

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر285.60روے پر برقرار رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 2روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت298روپے سے بڑھ کر300روپے پر جا پہنچی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 4روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت 313روپے سے بڑھ کر317روپے ہو گئی اسی طرح3روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت365روپے سے بڑھ کر368روپے پرجا پہنچی۔


متعلقہ خبریں