ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ہو گئی

اسٹیٹ بینک

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی کمی سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4 ارب 9 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 42 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی۔


متعلقہ خبریں