کراچی میں دھماکے کیلئے بھاری رقم کی آفر کا انکشاف


کراچی: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہاتھوں گرفتار ملزم نے کراچی میں دھماکے کے لیے بھاری رقم کی آفر ملنے کا انکشاف کیا۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں گرفتار مبینہ دہشت گرد سے تفتیش مکمل کر لی ہے جس میں اہم انکشافات سامنے آئے۔ کالعدم تنظیم کے گرفتار مبینہ دہشت گرد کی تفتیشی رپورٹ ہم نیوز نے حاصل کر لی۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق مبینہ دہشت گرد نے پڑوسی ملک سے عسکری تربیت حاصل کرنے اور کراچی، اندرون سندھ میں تخریب کاری کا بھی اعتراف کیا۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کا بیرون ملک دہشت گردوں سے بذریعہ ٹیلی گرام اور واٹس ایپ رابطہ رہتا تھا جبکہ بیرون ملک موجود دہشت گرد نے کراچی میں دھماکہ کرنے پر بھاری رقم کی آفر بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو زرداری، نواز شریف کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا، فواد چودھری

مبینہ دہشت گرد نے اعتراف کیا کہ غیر ملکیوں اور حساس ادارے کے افسر پر حملے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم شکار پور، لاڑکانہ سمیت مختلف اضلاع میں قتل و غارت گری کے واقعات میں ملوث رہا جبکہ ملزم نے 2020 میں کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے کے لیے بارودی مواد سے بھری موٹر سائیکل کھڑی کرنے کا بھی اعتراف کیا۔


متعلقہ خبریں