آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی مریم نواز سے اہم ملاقات


چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نوازسے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی شراکت داری رہی ہے، پاکستانی طلبا کی تعلیم کیلئے آسٹریلیا کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیر اعظم آفس کی تزئین و آرائش کیلئے 99 لاکھ روپے کی منظوری

تعلیم،ثقافت اورسرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کےخواہاں ہیں،آسٹریلیامیں موجودپاکستانی دونوں ممالک میں تعلقات کی مضبوطی کاایک ذریعہ ہیں۔

دوطرفہ تجارت کافروغ دونوں ممالک کےتعلقات کی مزیدمضبوطی کاباعث بن سکتاہے،کرکٹ سمیت دیگرکھیلوں میں مشترکہ سرگرمیوں سےنوجوانوں کوبہترماحول فراہم ہوسکتاہے۔

امریکہ کو10 لاکھ اضافی الیکٹریشنز کی فوری ضرورت

دونوں ممالک کوتجارت اورسیاحت کےشعبوں میں تعاون کےوسیع امکانات سےفائدہ اٹھاناچاہیے، مریم نوازنےکوروناوبا کےدوران آسٹریلیاکی جانب سےانسانی ہمدردی کی بنیادپرپاکستان کی مددپرشکریہ ادا کیا۔

اس موقع پرآسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے ملاقات کے لئے وقت دینے پر مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا،آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنزنے مریم نواز کو پارٹی عہدے ملنے پر مبارکبا د بھی دی ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں