عمران خان کے ایڈوائزر ہمیشہ انہیں غلط مشورے دیتے رہے، مراد راس

حکومت پنجاب کا لاہور اور راولپنڈی کے اسکولوں سے متعلق نیا اعلان

تحریک انصاف کے سابق رہنما اور صوبائی وزیر مراد راس نے کہا ہے کہ عمران خان کے ایڈوائزر ہمیشہ انہیں غلط مشورے دیتے رہے، اسمبلیاں تحلیل کردیں، احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکلیں اور پھر 9 مئی کاواقعہ تو انتہا تھی۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف شروع سے ہی یہ رہا ہے کہ مذاکرات سے ہی بات چیت آگے بڑھتی ہے اور بات چیت ہی ہر مسئلے کاحل ہے۔

مرادراس نے کہا کہ عمران خان اپنی انجری گولی لگنے کے بعد سے جب زمان پارک منتقل ہوئے تو ان کے ایڈوائزران کو غلط گائیڈ کرتے رہے۔ وہ خان صاحب پر حاوی ہوگئے اورساراوقت کان بھرتے رہے جس کی وجہ سے ہم آج یہاں کھڑے ہیں۔

مراد راس کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

مرادراس نے کہا کہ ایڈوائزر کون تھے نام نہیں لیا جاسکتا سب کو پتا ہے کہ پچھلے 6 ماہ سے ان کے ساتھ کون لوگ تھے۔


متعلقہ خبریں