33 میں سے 28 طالبعلم فیل، گریجویشن تقریب منسوخ


نیویارک: امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ہائی اسکول کے 33 طالبعلموں میں سے 28 فیل ہو گئے جس کی وجہ سے انتظامیہ کو گریجویشن کی تقریب منسوخ کرنا پڑ گئی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹیکساس کے مارلن ہائی اسکول نے اعلان کیا کہ ہائی اسکول کی گریجویشن دوبارہ جون میں منعقد کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق صرف 5 طلبہ کے پاس ہونے پر اسکول انتظامیہ کو شدید دھچکا لگا ہے اور اب انہوں نے طلبہ کو مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے طلبا کے لیے ضروری وسائل اور مدد فراہم کرنے کا عزم کیا گیا اور اس نتیجے سے سبق حاصل کرنے کے بعد اب آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام طلبا نے تمام تقاضوں کو پورا کیا ہے۔


متعلقہ خبریں