عمران خان کی ٹانگوں میں زخموں کے متعدد نشانات موجود، ہم انوسٹیگیشن ٹیم کے تہلکہ خیز انکشافات


ہم انوسٹیگیشن ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی طبی رپورٹ میں ان کی ٹانگوں پر زخموں کے نشانات ملے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کی دونوں ٹانگوں پرگولی کے زخم کے کوئی ثبوت نہیں ملے جب کہ ان کی دائیں ٹانگ میں چارپرانے زخم کے نشانات موجود ہیں۔

اس کے علاوہ عمران خان کی دائیں ران کے اندر دو سینٹی میٹر پرانا زخم ہے۔اس زخم کے نیچے دوسینٹی میٹر کا پرانے زخم کا نشان ہے۔

رپورٹ کے مطابق دائیں ران کے نیچے والے حصے میں ایک سینٹی میٹرطویل پرانے زخم کا نشان ہے جب کہ دائیں ٹانگ کے اندر تین پرانے زخموں کے نشان ہیں۔

عمران خان کی بائیں ٹانگ اندرکی طرف ساڑھے تین سینٹی میٹر پرانا زخم ہے جب کہ ان کی دائیں ٹانگ میں ایکسرے میں بنیاد چھوٹا سا دھات کا ٹکڑا سامنے آیا ہے۔


متعلقہ خبریں