بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ٹاپ 10 ٹارگٹس میں سلمان خان کا نام تھا، تحقیقاتی ایجنسی


ممبئی: بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے انکشاف کیا ہے کہ 1998 میں اداکار سلمان خان نے کالے ہرن کا شکار کیا تھا جسے بشنوئی قبیلہ مقدس سمجھتا ہے تو اس کے جواب میں سلمان خان کو جان سے مارنے کا پروگرام بنایا تھا۔

سلمان خان پر حملہ کب ہو گا؟ پولیس کو فون کال موصول

بھارت کے مؤقر نشریاتی اداروں این ڈی ٹی وی اور آؤٹ لک کے مطابق بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو تحقیقات کے دوران بتایا کہ  اداکار  سلمان خان ان 10 ٹارگٹس میں سرفہرست تھے جن کو قتل کرنے کی منصوبہ کی جا چکی تھی۔

بھارتی خبر رساں اور نشریاتی اداروں کے مطابق  لارنس بشنوئی نے تسلیم کیا کہ سلمان خان کو نشانہ بنانے کے لیے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ کی ریکی کے لیے سمپت نہرا نامی شخص کی خدمات حاصل کی تھیں لیکن اس کو اسپیشل ٹاسک فورس نے گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ سلمان خان کو اس کے کچھ عرصے بعد ہی جان سے مارنے کی دھمکی پر مشتمل کال موصول ہوئی تھی جبکہ اس سے قبل ایک دھمکی آمیز ای میل بھی ملی تھی۔ ممبئی پولیس  نے اس کے بعد سلمان خان کو وائی پلس کیٹگری کی سیکیورٹی فراہم کی تھی جس میں لارنس کی جانب سے ملنے والی دھمکی کے بعد مزید اضافہ کردیا گیا تھا۔

”اماں نہ ابا“ سلمان خان کی شعیب ملک کے بیٹے سے اکیلے میں ملاقات

بالی ووڈ کے بجرنگ بھائی جان اور دبنگ خان نے اس کے بعد اپنی حفاظت کے لیے جدید ترین بلٹ پروف مہنگی ترین گاڑی بھی خرید لی تھی جو بھارت میں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے درآمد کی گئی تھی۔

میڈیا کے مطابق بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید لارنس نے کہا ہے کہ اس نے 2021 مں گوگی گینگ کو گولڈی برار کے ذریعے اسلحہ فراہم کیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ وہی گینگ ہے جس پر رواں سال اپریل میں جیل کے اندر ٹیلو تاجپوریا کو قتل کرنے کا الزام ہے، اس کی ذمہ داری کینیڈا میں مقیم گولڈی برار نے قبول کی تھی جب کہ اس سے قبل اس نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کو شبہ ہے کہ گینگسٹر سے سیاست دان بننے والے عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو قتل کرنے کے لیے بھی اسلحہ گوگی گینگ نے فراہم کیا تھا۔

یاد رہے کہ عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو 15 اپریل کو اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جب ان کو جیل سے اسپتال چیک اپ کے لیے لایا گیا تھا۔ بھارتی پولیس نے اس وقت کہا تھا کہ حملہ آور صحافیوں کے بھیس میں وہاں پہنچے تھے۔

سلمان خان نے دھمکیوں کے بعد جدید ترین بلٹ پروف گاڑی خرید لی

بھارتی حکام کے مطابق لارنس بشنوئی نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ اداکار سلمان خان کے علاوہ سدھو موسے والا کے مینیجر شاگھون پریت کو بھی نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی جا چکی تھی۔


متعلقہ خبریں