اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار بے قابو ہو گئی ہے، ماہ اپریل میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے 16 کروڑ 50 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ لی ہیں۔
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور سکھر سمیت دیگر شہروں میں بارش کی پیشن گوئی
مؤقر انگریزی اخبار ڈان میں شائع شدہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے پاس درج اعداد و شمار کے تحت اسلام آباد میں روزانہ اوسطاً 55 لاکھ 10 ہزار روپے کی اشیا یا نقدی لوٹی یا چوری کی گئی ہیں جس کے معنی یہ ہوئے کہ ڈاکوؤں نے ہر ایک گھنٹے میں 2 لاکھ 29 ہزار 716 روپے لوٹے اور ہر ایک منٹ میں 3 ہزار 828 روپے کی لوٹ مار کی۔
اعداد و شمار کے تحت اسلام آباد پولیس نے اپریل کے دوان ڈکیتیوں کے مجموعی طور پر 276 مقدمات درج کیے جس میں ایک ڈکیتی کے دوران ڈاکووں نے شہری کو قتل کر کے 40 ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین لی تھی جب کہ 13 واقعات میں ڈکیتوں نے گولی مار کر 13 شہریوں کو زخمی کیا جس میں 9 ڈکیتیوں میں 70 لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کی قیمتی اشیا اور 11 موبائل فونز چھینے گئے۔
پولیس نے پر تشدد ڈکیتیوں کے 4 مقدمات درج کیے ہیں جس میں چار ہی شہریوں کو زخمی کیا گیا جب کہ اس میں سے 3 کیسز میں 10 لاکھ 9 ہزار روپے اور 2 موبائل فونز چھینے گئے۔
اسلام آباد پولیس نے گھروں میں ہونے والی ڈکیتیوں کے 9 مقدمات درج کیے جس میں 8 کیسز میں مجرمان ایک کروڑ 54 لاکھ 59 ہزار کی نقدی اور قیمتی اشیا، 52٫5 تولے سونا اور 11 موبائل فونز ہمراہ لے گئے۔
ڈاکوؤں نے دکانوں پر بھی ڈکیتیوں کی 15 وارداتیں کیں جس میں 16 لاکھ 98 ہزار 580 روپے مالیت کی نقدی، قیمتی اشیا اور 16 موبائل فونز لوٹ لیے گئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج طلب
اعداد و شمار کے تحت اسلام آباد میں سڑک پر ہوئی ڈکیتیوں کے 230 مقدمات درج کیے گئے جس میں سے 226 واقعات میں 2 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی اشیا، ایک ویگو گاڑی، 53 موٹر سائیکلیں، 4 تولہ سونا اور 3 لیپ ٹاپ چھین لیے گئے ہیں۔
اسلام آباد کی حدود میں ڈکیتی اور اغوا کے درج تین مقدمات میں مجرمان ایک لاکھ 71 ہزار روپے، سوا تولے سونا لوٹنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ان میں سے ایک کیس میں نوسرباز نے حکومتی عہدیدار بن کر شہری کو 60 ہزار روپے سے محروم کردیا۔
اعداد و شمار کے تحت اپریل کے دوران اسلام آباد پولیس نے دیہی علاقوں میں ڈکیتی کے 95 کیسز، صنعتی علاقے میں 92 صدر میں 57 ار شہری علاقے میں 32 کیسز درج کیے ہیں جب کہ گھروں سے چھینا جھپٹی کے 3 مقدمات درج ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گھروں سے چھینا جھپٹی کے 3 مقدمات درج ہوئے جس میں ایک لاکھ 3 ہزار 370 روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی اشیا اور 23 تولے سونا چھینا گیا، سڑکوں پر ہوئی ڈکیتیوں کے 89 واقعات میں 38 لاکھ روپے کی نقدی اور قیمتی اشیا، 82 موبائل فونز، ایک گاڑی، 3 موٹر سائیکلز اور ایک لیپ ٹاپ چھینا گیا۔
اسلام آباد، پرتشدد کارروائیوں سے کروڑوں کا نقصان، 26 مقدمات درج، 564 افراد زیر حراست
اسلام آباد پولیس نے چھینا جھپٹی کی 94 وارداتوں میں سے پولیس نے دیہی علاقے میں 38، صدر میں 26 اور شہری علاقے میں 4 مقدمات درج کیے، گھروں میں ہوئی چوری کی وارداتوں کے 66 مقدمات درج کیے جن میں سے 60 کیسز میں چور 3 کروڑ 8 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی اشیا، 28 موبائل فونز لے اڑے ہیں۔