عمان نے تاریخ رقم کر دی


اومان: عمان نے قدرتی گیس کی ریکارڈ برآمدات پر عرب دنیا میں تاریخ رقم کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عرب پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان عرب دنیا میں قدرتی گیس کا دوسرا سب سے بڑا برآمد کنندہ بن گیا ہے۔

مان نے 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مائع گیس کی کل برآمدات تقریباً 3.1 ملین ٹن کی تھیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں گیس کی برآمدات تقریباً 2.9 ملین ٹن تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوئٹرز لینڈ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد ہلاک

رپورٹ کے مطابق عمان کی قدرتی گیس کی برآمدات میں 6.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جو عرب ممالک میں تیسری بلند ترین شرح نمو ہے۔ ریکارڈ برآمدات کے بعد عمان ریاست قطر کے بعد عرب ممالک کی سطح پر قدرتی گیس کا دوسرا بڑا برآمد کنندہ بن گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایل این جی کی برآمدات 104.5 ملین ٹن ہونے کے بعد ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ 2022 کی اسی مدت میں 98.5 ملین ٹن تھی۔


متعلقہ خبریں