سابق صوبائی وزیر کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

pti

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر صحت خیبر پختونخوا ہشام انعام اللہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ نے بھی 9 مئی کے واقعے کی وجہ سے پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہشام انعام اللہ لکی مروت سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پائپ اور ٹونٹیاں چوری کا مقدمہ فواد چوہدری نامزد ہیں یا نہیں؟ گھمبیر مسئلہ بن گیا

ہشام انعام اللہ گزشتہ دور حکومت میں صوبائی وزیر صحت تھے اور وہ صوبائی وزیر بہبود آبادی بھی رہ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں