جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں وہ محفوظ رہے۔
جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے حملہ آور مارا گیا ہے ہےالحمدللہ سراج الحق اور دیگر تمام احباب محفوظ ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے حملہ آور مارا گیا ہےالحمدللہ سراج الحق اور دیگر تمام احباب محفوظ ہیں
— Ameer Ul Azim (@Ameerulazim) May 19, 2023
پارٹی ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی ژوب بازار میں جلسے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔