کے الیکٹرک، بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دائر، عوامی سماعت 31 مئی کو ہو گی


اسلام آباد: نیپرا کے الیکٹرک کی اپریل 2023  فیول چارجز ایڈ جسٹمنٹ کی درخواست پر عوامی سماعت کرے گا، عوامی سماعت 31 مئی کو کی جائے گی۔

مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان سری لنکا سے بھی آگے

اس ضمن میں کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 48 پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے ایف سی اے کی درخواست دائر کی ہے، مارچ کے مقابلے میں اپریل کے ایندھن پر اخراجات میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ آر ایل این جی کی قیمت میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے، رواں ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آٹا مزید مہنگا، روٹی اور نان کی قیمتوں میں بھی اضافہ

اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ 7 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے اور 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں