مہنگا سونا مزید مہنگا

سونا gold

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

جمعرات کے روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 33 ہزار600 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت  428 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 274 روپے ہو گئی ہے۔

اس سے قبل ملک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہو کر 285 روپے62 پیسے پربند ہوا ہے۔

دوسری جانب اسٹاک ایکس چینج،100انڈیکس میں 391پوائنٹس کی کمی ہوئی اور کاروبار 41ہزار442کی سطح پربند ہوا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں