بنوں: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، آپریشن بنوں کے علاقے جانی خیل میں کیا گیا۔
9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا، آرمی چیف
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اورعام شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
اندرون خانہ رابطے تیز، عمران خان سے عقیل کریم ڈھیڈی کی اہم ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کاوش کو سراہا، مقامی لوگوں نے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے میں مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔