اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے کیسز کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، اسٹیٹ کونسل اور عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
عمران خان 18مئی کو نیب میں ذاتی حیثیت میں طلب
دورانِ سماعت وفاق کی طرف سے کیسز کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے مہلت کی استدعا کی گئی۔ وفاق کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ کچھ مہلت دے دیں کیسز کی تفصیلات فراہم کردیں گے۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔