مینگورہ: سوات کے علاقے چار باغ میں سنگوٹہ پبلک اسکول کے گیٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے اسکول وین میں بیٹھی ہوئی ایک طالبہ جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئی ہیں، فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار محمد عالم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، 15 افراد جاں بحق
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیش آنے والے سانحے کی بابت ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) شفیع اللہ گنڈاپور نے بتایا ہے کہ سنگوٹہ پبلک اسکول میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈیوٹی پر تعینات سیکیورٹی اہلکار سے غلطی سے اسکول وین پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئی ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق ملزم پولیس اہلکار محمد عالم کا شاید دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے اور زیر علاج بھی ہے لیکن اس سے تفتیش کی جا رہی ہے، زخمی بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پارا چنار: اسکول میں فائرنگ، 5 اساتذہ جاں بحق
ضلعی انتظامیہ نے سیدو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، زخمی بچیوں کا علاج جاری ہے جب کہ آئی جی کے پی اختر حیات گنڈاپور نے اسکول وین پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے۔
ترجمان سوات پولیس کے مطابق ریجنل پولیس افسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس افسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور اور ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر نے سیدو شریف اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کی۔
کراچی میں فائرنگ، 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
ترجمان کے مطابق آر پی او ملاکنڈ نے اسپتال انتظامیہ کو زیر علاج بچوں کو تمام تر سہولیات مہیا کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔