خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
پری مون سون بارشیں کب سے شروع ہونگی؟ماہر موسمیات نے بتا دیا
خیبرپختونخوا کےمختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 18 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے پہاڑی علاقوں میں چرواہوں، سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔