کینیڈا: شہری لڑنے کیلئے ڈنڈے کے بجائے سانپ لے آیا، ویڈیو وائرل


کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں شہری لڑائی کیلئے کسی ڈنڈنے یا ہتھیار کے بجائے اپنا پالتو سانپ لے آیا۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑائی کے دوران ایک شخص اپنے پالتو ‘سانپ’ سے ایک دوسرے شخص پر حملہ آور ہے۔ شہری سانپ سے دوسرے شخص کو پیٹتا رہتا ہے جبکہ دوسرا شخص اپنے آپ کو بچانے کی پوری کوشش کرتا ہے۔

کینیڈا کا پاکستانی شہریوں کی ویزہ درخواستوں سے متعلق اہم اعلان

اس جھگڑے کے دوران ہی پولیس کی ایک گاڑی وہاں پہنچتی ہے اور تشدد کرنے والے شخص کو پکڑ کر بیچ بچاؤ کراتی ہے۔ پولیس کو دیکھتے ہی حملہ آور سانپ کو بھی زمین پر پھینک دیتا ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ٹورنٹو کے علاقے میننگ ایونیو میں رات 11 بج کر 50 منٹ پر پیش آتا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سانپ سے تشدد کرنے والا لارینیو اویلا نامی 45 سالہ شخص ہے۔

ٹورنٹو پولیس کے مطابق انہیں اس شخص کے بارے میں شکایت موصول ہوئی تھی جو لوگوں کو اپنا اژدھا دکھا کر خوفزدہ کررہا تھا۔

 


متعلقہ خبریں