سینیٹر سیف اللہ نیازی کو بھی گرفتار کرلیا گیا

کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن: پی ٹی آئی نے فوج تعینات کرنیکا مطالبہ کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی اور سینیٹر سیف اللہ نیازی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر سیف اللہ نیازی کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لیا۔

یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر پہلے کراچی میں  پی ٹی آئی کےرہنمافردوس شمیم نقوی کوبھی پولیس نےحراست میں لےلیا تھا۔

عمران خان کی پہلی رات کیسے گزری ؟ تہلکہ خیز انکشاف

پولیس ذرائع کے مطابق فردوس شمیم نقوی کوپہلوان گوٹھ سے حراست میں لیاگیاہے،فردوس شمیم نقوی کونامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل لاہور سے پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو بھی  گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔ سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو خفیہ مقام سے گرفتار کیا گیا۔

سینئر صحافی اوریا مقبول جان بھی گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں محمود الرشید کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ میاں محمود الرشید کے خلاف قتل، دہشت گردی جیسے سنگین دفعات کے تحت تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے۔


متعلقہ خبریں