دبئی: دنیا کے سب سے بڑے فاؤنٹین شو ’دی پوائنٹ‘ کو بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، فاؤنٹین شو 15 مئی سے آئندہ اعلان تک بند رہے گا۔
فضائی سفر میں انقلاب،جرمنی سے دبئی کا سفر صرف 90 منٹ میں
مؤقر انگریزی اخبار ’ ٹائم آؤٹ دبئی‘ کے مطابق عوام الناس 12 سے 14 مئی تک کے درمیانی عرصے میں دی پوائنٹ کے فائنل شوز دیکھ سکیں گے۔
واٹس آن دبئی کے مطابق فاؤنٹین کو از سر نو تعمیر اور مزید ترقی کے لیے بند کیا جا رہا ہے لیکن اس کے دوبارہ کھلنے کی بابت تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فاؤنٹین شو اکتوبر 2020 میں شروع کیا گیا تھا، یہ نہایت شاندار و پرکشش فاؤنٹین شو دنیا کے سب سے بڑے ڈانسنگ فاؤنٹین کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا بھی حامل ہے۔
سعودی عرب اور دبئی میں ملازمت کے مواقع میں اضافہ
رپورٹس کے مطابق 14 ہزار مربع فٹ کا فاؤنٹین امارات کا واحد متعدد رنگوں والا فاؤنٹین ہے جس میں تین ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹس اور واٹر جیٹ ہیں جو مشہور و معروف خلیجی، پاپ، کلاسک اور بین الاقوامی دھنوں پر 105 میٹر اونچی پانی کی لہریں اچھالتے ہیں۔
فاؤنٹین کے ڈیزائن میں پائیداری کے ساتھ ساتھ اس بات کا انتظام بھی کیا گیا ہے کہ یہ خصوصی طور پر ذخیرہ کیا گیا اور یا فلٹریشن کے آلات کے بغیر براہ راست سمندر سے بھی گردش کرنے والے پانی کو استعمال کرسکتا ہے۔
دبئی دنیا کا مقبول ترین سیاحتی مقام بن گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق توانائی کی بچت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس کی کارکردگی کو کوریوگراف کیا جاتا ہے۔