صدر عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے پولیس لائنز آمد


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے پولیس لائنز پہنچ گئے ہیں۔

عمران خان کو آج عدالتی مہمان نہ بنایا جاتا تو گرفتار ہوتے، دوبارہ گرفتار کریں گے، رانا ثنا اللہ

اس ضمن میں ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہونے والی ملاقات میں عمران خان کی خیریت دریافت کریں گے اور صورتحال پر گفتگو بھی ہو گی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی حکومتی تبدیلی کے بعد بھی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی اس سے قبل بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی عیادت کے لیے شوکت خانم اسپتال گئے تھے جہاں ان کی تفصیلی ملاقات ہوئی تھی۔

صدر مملکت کی اہلیہ کا عمران خان کی بہنوں سے ٹیلی فونک رابطہ

صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ علوی نے بھی گزشتہ روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کی بہنوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور انہیں تسلی دیتے ہوئے تمام ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اس سے قبل بھی متعدد دیگر لوگ پولیس لائنز پہنچے تھے جن میں وکیل نعیم حیدر،  انتظار حسین اور فیصل چودھری ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

عمران خان نے کن 4 لوگوں سے ملاقات کی خواہش کااظہار کردیا؟

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے سیف اللہ نیازی بھی پولیس لائنز پہنچ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں