اسلام آباد: برٹش کونسل نے پورے ملک میں کل ہونے والے کیمبرج کے امتحانات منسوخ کردیے ہیں۔
امتحان میں ناکامی پر 9 طلبہ کی خودکشی
اس ضمن میں برٹش کونسل نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال اور اپنے امیدواروں و عملے کی دیکھ بھال کے باعث تیسرے روز جمعہ 12 مئی کو بھی صبح اور شام دونوں سیشنز کے لیے کیمبرج اسکول کے امتحانات منسوخ کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھرمیں دس اور گیارہ مئی کو ہونے والے امتحانات بھی منسوخ کردیے گئے تھے۔
انٹر بورڈ امتحانات 38 کالجوں کے تمام طلبہ فیل
برٹش کونسل نے امتحانات کی منسوخی کو مشکل لیکن ضروری فیصلہ قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ او لیول کے امتحانات دوبارہ نہیں ہوتے ہیں۔