اسلام آباد: سپریم کورٹ عمارت کے اندر و باہر اور پارکنگ کی لائٹس بجھا دی گئی ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چوہدری تا حال سپریم کورٹ میں موجود ہیں۔
فواد چودھری کی گرفتاری سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مطابق فیصل چوہدری ایڈووکیٹ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے گھر گئے ہیں، وہ ان کا انتظار کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فیصل چوہدری ایڈووکیٹ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کوتوہین عدالت کی درخواست دینے گئے ہیں، اگر وہاں سے کوئی نتیجہ نکلا تو ٹھیک، ورنہ دیکھیں گے۔
شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وزیر اعظم
رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بھی سپریم کورٹ میں فواد چوہدری سے ملاقات کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل چوہدری نے اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی کوشش کی تھی لیکن وہ نہیں ہو سکی تھی۔
عمران خان کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے، ڈرنا یا بھاگنا نہیں چاہیے، زرداری
رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری کیلئے پولیس سپریم کورٹ میں موجود ہے۔