پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پل چوکی ملک احمد بابا انٹرچینج موٹروے ٹول پلازہ نذراتش کردیا۔
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں نے موٹروے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردی ،لیوی اہلکار اور موٹروے عملہ جان بچا کر بھاگ گیا۔
عمران خان کی گرفتاری، سٹاک مارکیٹ گر گئی
دیر باجوڑ اور سوات سمیت بٹ خیلہ مالاکنڈ کے کارکن موٹروے انٹر چینج پر جمع ہوگئے ،سابق صوبائی وزیر شکیل خان بھی احتجاج میں شریک ہیں۔اس کے علاوہ سابق ایم این اے جنید اکبر بھی احتجاج میں شریک ہیں، مالاکنڈویژن کے نو اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں فیس بک ، ٹوئٹر ، یوٹیوب ، واٹس ایپ کی سروسز بھی بند ہونا شروع ہوگئی ہیں ۔
عمران خان کو قومی خزانے کو تقریباً 60 ارب روپے کا چونا لگانے پر گرفتار کیا گیا، ذیشان ملک
تفصیلات کے مطابق ملک کے اکثر شہروں میں فیس بک ،ٹوئٹر، یوٹیوب ، واٹس ایپ کی سروسز میں خلل آنا شروع ہوگیا ہے ، بیشتر شہروں میں فیس بک، ٹوئٹر ، فیس بک ، واٹس ایپ کی سروسز بند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔دوسری جانب ملک کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری چیئرمین نیب کی ہدایت پر ہوئی، نیب اعلامیہ
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکے مطابق پنجاب کی وزارت داخلہ کے مراسلے کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بند کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کمپنیوں کو انٹرنیٹ بند کرنے کے احکامات موصول ہوگئے ہیں جس کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔