موبائل فون پر زیادہ دیر بات کرنا ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن سکتا ہے


ایک تحقیق کے مطابق ماہرین کی جانب سے موبائل فون پر بات کم کرنے سے دل صحت مند اور بلڈ پریشر بھی کنٹرولڈ رہ سکتا ہے۔

چینی شہر گونگژو میں موجود سدرن میڈیکل یونیورسٹی کی ٹیم کی تحقیق میں یہ اندازہ لگانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کیا موبائل فون پر بات کرنے یا کال اٹھانے سے ہائی بلڈ پریشر کا کوئی تعلق ہے؟

ماہرین کی طرف سے اس تحقیق کیلئے 2 لاکھ سے زائد برطانوی شہریوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جس کے بعد ایک سوالنامے کے ذریعے ان شہریوں کے موبائل فون کے استعمال سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

یہ چیزیں کھائیں ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رہیں

ان افراد سے سوالات کیے گئے کہ وہ کتنے عرصے سے موبائل فون استعمال کر رہے ہیں؟ ہر ہفتے ان کے موبائل فون استعمال کرنے کا دورانیہ کیا ہے اور کیا وہ اسپیکر فون استعمال کرتے ہیں یا ہینڈز فری استعمال کرنے کے عادی ہیں؟

نتائج کے مطابق وہ افراد جو ہر ہفتے 30 منٹ یا اس سے زیادہ کال پر بات کرتے تھے، ان کے بلند فشار خون کی کیفیت میں مبتلا ہونے کے امکانات ان افراد سے 12 فیصد کم تھے جو کم وقت فون پر بات کرتے ہیں۔

بھنڈی سے شوگر کنٹرول کرنے کا آسان نسخہ

اسی طرح وہ افراد جو ہر ہفتے 6 گھنٹے سے زیادہ فون کال پر بات کرتے تھے، ان کے ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہونے کے خطرات 5 منٹ سے کم وقت لگانے والوں کی نسبت 25 فیصد تک زیادہ تھے۔

تحقیق کرنے کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ موبائل فون پر ہر ہفتے آدھہ گھنٹہ بات کرنا ہائی بلڈ پریشر سے تعلق رکھتا ہے اور وہ افراد جو روزانہ ایک گھنٹہ فون کال پر گزارتے ہیں ان کے اس کیفیت میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہوجاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں