نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف


پانچویں اور آخری  ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈنے پاکستان کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جارہے آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیتا اور بابر اعظم کو بولنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی نپی تلی بائولنگ کے سامنے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 50 ویں اوور میں 299 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

کراچی، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کی مقامی پارک میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ نے 87 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔کیویز کپتان ٹام لیتھم 59 اور چیپمین 43 رن کی اننگز کھیل پائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں،شاداب خان، حارث رؤف اور اسامہ میر کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں ۔

بابر اعظم کا اہم بیان سامنے آ گیا

آخری ون ڈے کے لیے پاکستان کی جانب سے شان مسعود، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، وسیم جونیئر اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔

نیوی لینڈ کی ٹیم میں کپتان ٹام لیتھم ، وِل ینگ ، ٹام بلنڈل ، ہینری نکلز ،کول مکونچی، مارک چیپمین ، ایڈم ملنے ، ہینری شپلے ، ایش سوڈھی اور میٹ ہینری شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم کو شدید دھچکا، اہم کھلاڑی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

گرین شرٹس کو 5 میچز کی سیریز میں 4 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، اگر پاکستان آج کا میچ جیت جاتا ہے تو قومی ٹیم کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رہے گی، بصورتِ دیگر پاکستان پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔

 


متعلقہ خبریں