کورونا ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان


نیویارک: عالمی ادارہ صحت نے کورونا ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کی وبا عالمی ایمرجنسی نہیں رہی۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایمرجنسی ختم ہو گئی ہے تاہم کورونا کی وبا ابھی باقی ہے۔ کوویڈ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماں کے رحم میں بچے کے دماغ کا آپریشن، ناقابل یقین سرجری

ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے خاتمے کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہو گیا بلکہ اب بھی کورونا ہر 3 منٹ میں ایک شخص کی جان لے رہا ہے تاہم اموات میں ایک سال سے کمی آ رہی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 3 سال میں تقریباً 69 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں