امریکا میں شرح سود بڑھنے سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی دیکھی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈبلیو ٹی آئی ساڑھے 3 ڈالر سستا ہو کر فی بیرل قیمت 68.60 پر آگئی ہے جبکہ بر طانوی خام تیل 3 ڈالر سستا ہو جانے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 72.30 ڈالر ہو گئی۔
گزشتہ روز امریکی ڈبلیو ٹی آئی 3.94 ڈالر سستا ہو کر فی بیرل قیمت 71.71 ڈالر پر آیا تھا جبکہ برطانوی برینٹ 4 ڈالر کے قریب ستا ہونے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 75.40 ڈالر ہو گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان میں تیل کی قیمتیں بر قرار ہیں۔