مستحق خاندانوں کی مدد کیلئے مفت شادی ہال فراہم کرنے کا اعلان


اسلام آباد کی ایک مقامی مسجد کی جانب سے غریب اور مستحق خاندانوں کی مدد کیلئے مفت شادی ہال فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 میں موجود مسجد رحمت اللعالمین کی طرف سے مستحق خاندانوں کیلئے یہ ہمدردانہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ مسجد شادی ہال میں دولہا اور دلہن سے بغیر پیسے لیے شادی ہال کی بکنگ کے ساتھ کھانا پیش کرنے کیلئے کراکری، میزیں، کرسیاں اور تربیت یافتہ ویٹرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

لاہور، مارکیٹوں اور شادی ہالوں کو رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری

اس اقدام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ لڑکیوں کو عزت اور وقار کے ساتھ ان کے نئے گھروں میں بھیجا جائے۔ اس کے علاوہ غریب خاندانوں پر مالی بوجھ کو کم کرنا اور انہیں اس قابل بنانا ہے کہ وہ اس خاص موقع کو خوشی اور اعزاز کے ساتھ منا سکیں۔

مسجد کی انتظامیہ کے مطابق شادی ہال میں ایک تقریب کا وقت 3 گھنٹے رکھا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ مسجد انتظامیہ والدین کو یہ اجازت بھی دیتی ہے کہ وہ یا تو اپنی بیٹی کا نکاح خود کروائیں یا تقریب کے لیے اپنی پسند کے نکاح خواں کا انتخاب کریں۔

محنت کش شادی ہال میں مر گیا، باراتی کھانا کھاتے رہے

مسجد انتظامیہ کیمٹی سے رابطہ کرکے مستحق افراد با آسانی شادی ہال کی بکنگ کرواسکتے ہیں۔ اس حوالے سے مسجد کمیٹی کے رکن تاج قمر نے بتایا ہے کہ نماز کے اوقات میں بھی شادی سے متعلق سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

تاج قمر نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی بیٹیوں کی رخصتی کو اذان اور نماز کے ساتھ جوڑیں تاکہ کچھ غیر اسلامی رسموں کو ختم کیا جاسکے اور ایک ایسا بابرکت ماحول پیدا کیا جائے جو نئی زندگی کو آسان بنائے۔

 


متعلقہ خبریں