تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کے نتائج سندھ حکومت کو قبول نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ

تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کے نتائج سندھ حکومت کو قبول نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خبردار کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کے نتائج سندھ حکومت کو قبول نہیں ہوں گے۔

مردم شماری میں مجھے گِنا ہی نہیں گیا، گورنر سندھ

انہوں نے یہ بات وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کو لکھے جانے والے خط میں کہی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کے کئی اضلاع اور تعلقہ میں خانہ شماری اور مردم شماری کا کام شروع ہی نہیں کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بہت سے اضلاع کی آبادی کو تاحال پوری طرح شمار نہیں کیا گیا، معلوم ہوا ہے کچھ تحصیلوں میں مردم شماری روکنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ مردم شماری روکنے کے فیصلے اورمن مانی پر شدید تحفظات ہیں، سندھ میں اب بھی بہت سے اضلاع کو مکمل نہیں گنا گیا ہے۔

ایک شخص کی تین بیویاں، سب کے 18، 18 بچے، مردم شماری کرنیوالی کا سر چکرا گیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال کو تحریر کردہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے تمام اضلاع میں مردم شماری جاری رکھی جائے۔


متعلقہ خبریں