عمران خان کی سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد ہائیکورٹ آمد


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ عمران خان کے وکلاء کی جانب سے رجسٹرار ہائیکورٹ کو عمران خان کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے کیلئے تحریری درخواست دی۔

اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے عمران خان اور ان کے ساتھی پیشی کے دوران قانون کا احترام کریں گے جبکہ عمران خان کی عدالتوں میں پیشی کے دوران مؤثر سیکیورٹی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی آرز قانون کے مطابق درج کی جاتی ہیں جن کا فیصلہ عدالتیں کرتی ہیں اور قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، کسی کو امتیازی حیثیت حاصل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کے لیے فنڈز ملے یا نہیں؟ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کر لی

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان صبح 7 بجے زمان پارک سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے اور روانگی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ ہوگی۔


متعلقہ خبریں