فواد چودھری اور شیریں مزاری گنتی میں کمزور ہیں، ووٹ کوئی اور پورے کرتا تھا، رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ووٹ کوئی اور پورے کرتا تھا، اس لئے فواد چودھری اور شیریں مزاری گنتی اور رائے شماری میں کمزور ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا

انہوں نے فواد چودھری اور ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے دیے جانے والے بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ انہیں گنتی نہیں صرف چالاکی آتی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا حکمران جماعتوں کے ووٹوں کی تعداد 180 ہے، اسپیکر اپنا ووٹ بھی ڈالتے تو وزیراعظم کے ووٹ 181 ہوتے، پی ٹی آئی کا کوئی ووٹ اس میں شامل نہیں۔

گھر بھجوانا چاہتے ہیں تو تیار ہیں، ایوان کا مان نہیں توڑوں گا، ساتھ کھڑا رہوں گا، وزیر اعظم

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھے ہوئے تھے وہ فواد چودھری اور شیریں مزاری کو نظر نہیں آئے، ووٹ چوروں کی گنتی ایسی ہی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا آج آر ٹی ایس بیٹھا، نہ خفیہ رائے شماری ہوئی اور نہ خفیہ کیمرے پکڑے گئے، ووٹ چور ایوان سے باہر نکل کر اب درست گنتی گننے کے قابل بھی نہیں رہے۔

ن لیگ کا ایک دھڑا مذاکرات چاہتا ہے دوسرا نہیں، بات چیت کا مینڈیٹ پرویز الٰہی کے پاس نہیں، شاہ محمود

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا اللہ نے چاہا تو باقی عمر لوٹوں اور لوٹیوں کی گنتی گنتے ہی گزرے گی۔


متعلقہ خبریں