افسوسناک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، اموات میں اضافے کا خدشہ


ٹوبہ ٹیک سنگھ میں افسوسناک حادثے میں سات افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثہ جھنگ روڈ پر پیش آیا، ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک اور گاڑی میں ٹکر سے سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ پانچ زخمی ہیں۔

خطرناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام نے گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، عینی شاہدین نے حادثہ تیز رفتاری کا پیش خیمہ قرار دیا۔


متعلقہ خبریں