لاہور پولیس نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مبینہ حراست اور گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کو گرفتار یا نظر بند نہیں کیا گیا۔
جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں پارٹی سربراہ کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ”مولانا فضل الرحمٰن نے ملک میں امن و امان کی خاطر گرفتاری دی۔“
مولانا فضل الرحمان کی ’گرفتاری‘ کے دعوے کے بعد پارٹی نے اعلان کیا کہ ”مولانا خواجہ خلیل احمد نے قائم مقام مرکزی امیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔“
پولیس حکام نے ہم نیوز کے لاہور بیورو چیف کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کو گرفتار یا نظر بند نہیں کیا بلکہ وہ رات ڈیڑھ بجے سے پارک ویو ہاوسنگ سوسائٹی میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ روز ایک جلسے میں شرکت کے لیے لاہور سے سرگودھا روانہ ہوئے تھے۔ تاہم پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل کے بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ لاہور کی ’پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے ان کا راستہ روکا‘ اور انہیں ’11 گھنٹوں سے زائد ٹھوکر کے مقام پر محصور رکھا گیا۔’
بیان میں مزید دعویٰ کیا کہ ’بعد ازاں سی سی پی او لاہور آئے اور انہوں نے انہیں گرفتار کرنے کے احکامات سے آگاہ کیا‘ جس پر ’مولانا فضل الرحمٰن نے حکومتی عزائم کو بھانپتے ہوئے کارکنوں اور حکومتی ٹکرائو کی بجائے گرفتاری کو ترجیح دی‘۔
’نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوں گے‘
جے یو آئی کے بیان میں ’تحریک اور جدوجہد بدستور جاری‘ رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ “آج بعد نمازِ جمعہ ملک بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
پارٹی کے سابقہ فیصلوں اور مولانا فضل الرحمن کے بیانیے کے مطابق تحریک جاری رہے گی۔
آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان پارٹی قیادت باہمی مشاورت کے بعد کرے گی۔
مولانا فضل الرحمٰن نے ملک میں امن و امان کی خاطر گرفتاری دی
قائد جمعیت نے ملک کو خونریزی سے بچانے کے لیے بڑا فیصلہ کیا۔
مولانا فضل الرحمٰن کو 11 گھنٹوں سے زائد ٹھوکر کے مقام پر محصور رکھا گیا۔
لاہور پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مولانا فضل الرحمٰن کا راستہ روکا۔
مولانا فضل الرحمٰن سرگودھا میں جلسے کے لیےروانہ ہوئے تھے۔
ڈی آئی جی لاہور نے مولانا فضل الرحمن کو واپس گھر جانے کا مشورہ دیا جسے انھوں نے مسترد کر دیا۔
بعد ازاں سی سی پی او لاہور آئے اور انہوں نے انہیں گرفتار کرنے کے احکامات سے آگاہ کیا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے حکومتی عزائم کو بھانپتے ہوئے کارکنوں اور حکومتی ٹکرائو کی بجائے گرفتاری کو ترجیح دی ۔
قائد جمعیت نے ملک کو تشدد اور انتشار سے بچانے کیلئے اپنی گرفتاری دی۔
پارٹی کارکنان 10 گھنٹوں سے ملک بھر کی شاہراہوں پر دھرنا دیئے بیٹھے تھے۔
کارکنان اور عوام کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حالات سنگین ہو رہے تھے ۔
مولانا فضل الرحمٰن نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گرفتاری کا فیصلہ کیا
ضلعی انتظامیہ کی رکاوٹوں کے باعث لاہور کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے، قومی و صوبائی شاہراہیں بند رہیں۔
ہم پورے ملک اور قوم کے شکر گزار ہیں، عوام کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔
ہماری تحریک اور جدوجہد بدستور جاری رہے گی۔
اج بعد نمازِ جمعہ ملک بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
مولانا خواجہ خلیل احمد نے قائم مقام مرکزی امیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
پارٹی کے سابقہ فیصلوں اور مولانا فضل الرحمن کے بیانیے کے مطابق تحریک جاری رہے گی۔
آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان پارٹی قیادت باہمی مشاورت کے بعد کرے گی۔
جاریکردہ مرکزی میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان
— Aslam Ghauri (@AslamGhauriJUI) November 27, 2026
نوٹ: خبر میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔
