شاہد آفریدی نے شاہین کو خبردار کر دیا


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تمھارے منہ سے میں سسر لفظ نہ سنوں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر اس نے ابھی ٹرافی اٹھائی ہے تو میں نے بھی قطر میں ٹرافی جتائی ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ میرے پاس پرانی بندوقیں ہیں وہ چلتی نہیں ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں بچپن سے شاہد آفریدی کا فین ہوں، جب وہ جلدی آؤٹ ہو جاتے تھے تو میں ٹی وی ہی بند کر دیتا تھا، شاہد آفریدی میرے ہیرو ہیں، اور ہمارا تعلق دوستوں جیسا ہے۔

شاہد آفریدئ کا کہنا تھا کہ شاہین میرے بیٹوں جیسا ہے، اس کی آنکھوں سے احترام نظر آتا ہے، اس نے جیسے کپتانی کی مجھے حیران کر دیا۔

شاہین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ شاہد آفریدی کے خاندان کا حصہ بنوں گا۔


متعلقہ خبریں