سوڈان، فوج اور ریپڈ فورسز کے درمیان جھڑپ، گولیاں پاکستانی سفارتخانے کو لگ گئیں

سوڈان، فوج اور ریپڈ فورسز کے درمیان جھڑپ، گولیاں پاکستانی سفارتخانے کو لگ گئیں

خرطوم: سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ ہوئی ہے۔

سوڈان: پاکستانی شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، الرٹ جاری

اس حوالے سے سوڈان میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ جھڑپ کے دوران ہونے والی فائرنگ سے تین گولیاں پاکستان سفارتخانے کی عمارت کو لگی ہیں۔

سوڈان: مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 21 افراد ہلاک

سوڈان میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی فراہم کرنا سوڈان حکومت کی ذمہ داری ہے اور پیش آنے والا واقعہ ویانا کنونشن کی بھی خلاف ورزی ہے۔

سوڈان میں فائرنگ کے دوران نیوز اینکر خبریں پڑھتا رہا

پاکستانی سفارتخانے نے سوڈان میں مقیم پاکستانیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ درپیش صورتحال کے تناظر میں اپنی نقل و حرکت کو محدود کرلیں۔


متعلقہ خبریں