سعیدہ امتیاز کی موت کی خبر کا ڈراپ سین


معروف اداکارہ اور سپر ماڈل سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبر کا ڈراپ سین ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سعیدہ امتیاز کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا تھا کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔اداکارہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

معروف اداکارہ سعیدہ امتیاز انتقال کر گئیں

بعدازاں کچھ سوشل میڈیا پیجز نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سعیدہ امتیاز بالکل ٹھیک ہیں اور ان کی موت کی خبر جھوٹی ہے، سعیدہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اور فیس بک ہیک ہوا ہے اور یہ اسٹوری ہیکرز کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہے۔

بعدازاں اداکارہ کی منیجر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ سعیدہ امتیاز خیریت سے ہیں اور ان کے انتقال کی جھوٹی خبر اکاؤنٹ ہیک ہونے کی وجہ سے پوسٹ ہوئی تھی، سعیدہ امتیاز خیریت سے اپنے لاہور والے گھر میں موجود ہیں ۔


متعلقہ خبریں