ایران کی سعودی بادشاہ کو دورہ تہران کی دعوت

موجودہ ماحول میں جی ٹوینٹی ممالک کی کانفرنس انتہائی اہم ہے، سعودی فرمانروا

ایران نے سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کو تہران کے دورے کی دعوت دیدی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی صدر نے سعودی بادشاہ کو دعوت نامہ بھیجا ہے،ترجمان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب میں 9مئی تک سفارتی سرگرمیاں شروع کر دے گا۔

اس سے قبل سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ 7 سال بعد دوبارہ کھل گیا، سفارتخانے کا مرکزی گیٹ کھول کر ایک ٹیم نے اس کا معائنہ کیا۔

شامی وزیر خارجہ کی 12 سال بعد سرکاری دورے پر سعودی عرب آمد

مؤقر غیر ملکی خبر رساں اداروں گلف نیوز اور المانیٹر کے مطابق ایران کی تیکنیکی معائنہ ٹیم نے بند سفارتخانہ کا مرکزی گیٹ کھولا اور عمارت کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب میں ایک تکنیکی وفد بھیجا جائے گا، اس وقت تیکنیکی وفد ریاض میں موجود ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے اسی حوالے سے کہا تھا کہ ایرانی وفد ریاض اور جدہ میں سفارتخانہ اور قونصل خانہ کھولنے کیلئے ضروری اقدامات کرے گا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ کو ایرانی ہم منصب کی ٹیلی فون کال

واضح رہے کہ سفارتی مشن 2016 میں اس وقت سے بند ہوا تھا جب سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔


متعلقہ خبریں