منسوخ شدہ پرائز بانڈز تبدیل کرانے کی تاریخ میں توسیع

Prize bonds

7500سے 40 ہزار مالیت تک کے انعامی بانڈ ز تبدیل کروانے کی مدت میں توسیع


سٹیٹ بینک آف پاکستان نے منسوخ شدہ پرائز بانڈز تبدیل کرانے کی تاریخ 30 جون تک بڑھا دی ۔

مرکزی بینک کے مطابق 7500، 15000، 25000 اور 40000 مالیت کے پرائز بانڈز تبدیل ا ور نقد کرانے کی تاریخ 30 جون تک بڑھا دی گئی ہے۔

عید تعطیلات، اسٹیٹ بینک نے شیڈول جاری کر دیا

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق منسوخ شدہ پرائز بانڈز ظاہری مالیت پر بینک کھاتوں میں کیش کرائے جا سکتے ہیں، 25000 اور 40000 روپے مالیت کے بانڈ پریمیم پرائز بانڈ میں منتقل کرائے جا سکتے ہیں۔

منسوخ شدہ پرائز بانڈز اسپشل سیونگز یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں تبدیل کرائے جا سکتے ہیں، کمرشل بینکوں کو بھی پرائز بانڈز نقد یا تبادلہ کرانے کی درخواستیں قبول کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

عید پر نئے نوٹ نہیں ملیں گے، اسٹیٹ بینک
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منسوخ شدہ پرائز بانڈز 30 جون 2023 کے بعد نقد یا تبدیل کرانے کے قابل نہیں رہیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں