پنڈی سے ٹھنڈی ہوائیں آرہی ہیں، مذاکرات کے حق میں ہیں، پک اینڈ چوز پر نہیں ہونگے، خواجہ آصف


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پنڈی سے پارلیمنٹ کیلئے ٹھنڈی ہوائیں آ رہی ہیں جو خوش آئند بات ہے، مجھے اور پوری قوم کو سیلیبریٹ کرنا چاہیے۔

ہمیں الیکشن پر نہیں الیکشن کے وقت پر اعتراض ہے،آصف زرداری

ہم نیوز کے پروگرام ’ پاکستان ٹو نائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان خواجہ آصف نے کہا ہم بالکل مذاکرات کے حق میں ہیں، ہم نے پی ٹی آئی کی حکومت میں فلور پر کھڑے ہو کر مذاکرات کی دعوت دی، میں نے مذاکرات کی بات کی تو آوازیں لگیں کی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کچھ اداروں کو اختیار سے تجاوز کی عادت پڑ گئی ہوئی ہے، تمام ادراوں کو بٹھا کر بات چیت کرنی چاہیے، تمام اداروں کو چارٹر بنا لینا جاہیے اس پر بات چیت کرنی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا پک اینڈ چوز پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔

وزیر دفاع نے ایک سوال کے جواب میں کہا آج ایوان میں سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی، پارلیمان میں سیکیورٹی پر بات چیت ہوئی، ارکان نے کہا کہ لوگوں کو وہاں پر لایا گیا اور ان کو صدارتی معافی دی گئی، دہشت گردی کے خلاف جا مع اور مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

ہمیں نئے اور پرانے پاکستان کی بحث کو چھوڑ کر ہمارے پاکستان کی بات کرنی چاہیے،آرمی چیف

خواجہ آصف نے الزام عائد کیا دہشت گردی کی بنیاد گزشتہ حکومت میں رکھی گئی، پچھلی حکومت میں دہشت گردوں کو سرپرستی ملی، ہمیں اس وقت بھی بریفنگ دی گئی کہ آئین اور قانون میں رہ کر یہ کام کریں گے۔

انہوں نے کہا پاکستان کی سلامتی اور نہتے شہریوں پر حملے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے دیگر صوبوں نے 417 ارب روپے خیبر پختونخوا کو دیے، پتہ نہیں 417 ارب روپے کہاں خرچ کیے؟

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ انتخابات سے متعلق اجلاس میں کوئی بات نہیں ہوئی، آرمی چیف نے اداروں کی بات کی ہے، پارلیمنٹ کے منتخب نمائندوں کے حوالے سے اور اداروں کی کمٹمنٹ کی بات کی گئی۔

چیف جسٹس سمیت 8ججز کو برطرف کرنے کا حکم دیا جائے، ریفرنس دائر

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا موسم گرما میں ائیر کنڈیشنر چلنے شروع ہو گئے ہیں، انتخابات کے حوالے سے جنہوں نے تاریخ دی ہے ان سے پوچھیں۔


متعلقہ خبریں