نواز شریف اور مریم نواز نے بطور شاہی مہمان عمرہ ادا کرلیا


سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی بیٹی مریم نواز نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مریم نواز، کیپٹن (ر) محمد صفدر، جنید صفدر اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا۔ نواز شریف نے عمرے کی یہ سعادت شاہی پروٹوکول میں ادا کی۔

اس سے قبل نواز شریف اور مریم نواز سمیت دیگر اہل خانہ کو شاہی خاندان کی  طرف سے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں شاہی مہمان کی حیثیت سے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں نواز شریف، مریم نواز اور دیگر اہل خانہ کو شاہی پروٹوکول میں عمرہ ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں