عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری

Hajj

حکومت نے قرعہ اندازی کے بغیر درخواست دینے والے تمام عازمین کو حج پر بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

اس ضمن میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حج کیلئے 72869درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں، قرعہ اندازی کے بغیر درخواستیں دینے والے تمام عازمین کوحج کیلئے بھیجاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت اور وزیرمذہبی امور کی خواہش پر اقدام اٹھایا گیا، اس کیلئے اضافی وسائل اور زرمبادلہ کی ضرورت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال حج کیلئے ریگولر اسکیم کے تحت44ہزار190کاکوٹہ تھا۔

اس موقع پر وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ درخواستیں دینے والے تمام عازمین کواجازت دینے پر وزیرخزانہ کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں اس وقت معاشی بحران ہے، پاکستان کے اچھے دن دوباہ آئیں گے۔ملک ترقی کرے گا اورخوشحال ہوگا۔


متعلقہ خبریں