چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

چینی کی قیمت sugar

پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں تیس سے پینتیس روپے اضافہ ہوگیا، چینی کی فی کلو قیمت 140 روپے تک پہنچ گئی۔

مری، فیصل آباد اورجھنگ میں قیمت ایک سو چالیس روپے فی کلو تک جاپہنچی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک سو پینتیس، گجرات میں ایک سو پچیس روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

راولپنڈی میں چینی120، لاہور110، فیصل آباد 140، ملتان 110، گوجرانوالہ 120، گجرات 125، سیالکوٹ 120، سرگودھا 118، ٹوبہ ٹیک سنگھ 135، بہاولپور 120، ساہیوال 120، بھکرمیں 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو تی رہی۔

اس طرح منڈی بہاؤالدین میں چینی 130،فیروزوالا 130، جہلم 130،شیخوپورہ 125،اوکاڑہ 120،چکوال 110،ڈیرہ غازی خان 110اور رحیم یار خان 115روپے میں بکتی رہی۔

کوئٹہ میں بھی چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے، کوئٹہ میں چینی 120 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، دوسری جانب مہنگائی کی چکی میں پسی عوام چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافے پرشدید پریشانی میں مبتلا ہوگئی ہے، عوام کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں