ہمارا ملک جہنم میں جارہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارا ملک جہنم میں جارہا ہے، کبھی نہیں سوچا تھی امریکا میں ایسا ہوسکتا ہے۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں عدالت میں پیشی کے بعد فلوریڈا میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پہلے ہی بہت سی دوسری وجوہات کی بنا پر ہم پر ہنس رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا واحد جرم یہ ہے کہ میں نے اپنی قومی کے لوگوں کا ان لوگوں سے بلا خوف و خطر دفاع کیا جو اسے تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ 7 کروڑ سے زائد ووٹ لینے والے امریکی صدر پر فرد جرم عائد کی جا رہی ہے جبکہ میں امریکا میں اس طرح کی مداخلت کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار

سابق امریکی صدر نے اپنے خلاف عدالتی کارروائی کو انتخابی عمل میں مداخلت قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا گیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ پر 2016 کی انتخابی مہم کے دوران خفیہ رقم کی ادائیگی کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں