نوے دن بعد لوگ نگران حکومتوں کو گھروں سے نکالیں گے، اعتزاز احسن

atizaz ahsan

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور آئینی ماہر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوے دن بعد نگران حکومتیں غیر قانونی ہوجائیں گی پھر لوگ انہیں گھروں سے نکالیں گے۔

سپریم کورٹ کے پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلے سے متعلق اپنے ایک حالیہ بیان میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اس فیصلے پر عملدرآمد کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں  نے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسی کے بارے میں افسوس ہوا۔

ڈالر اوپر جاتا ہے تو اسحاق ڈار بھی اوپر جاتا ہے پر ملک نیچے جاتا ہے، اعتزاز احسن

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ لوگ نوے دن کے بعد نگران حکومتوں کو گھروں اور دفاترسے نکالیں گے اور ان کی گاڑیاں روکیں گے۔


متعلقہ خبریں