سینیٹ میں سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور


سینیٹ میں سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سینیٹ میں سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد پیش کی۔

اس قرارداد پر بات کرتے ہوئے وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ملک کی اکانومی سود فری ہو، حکومت سود کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے شرعی عدالت کے سود کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں سپریم کورٹ سے واپس لے لی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں