گورنر ہاؤس میں خواتین کیلئے مفت مہندی لگانے کا اہتمام


کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ چاند رات کو گورنر ہاؤس سندھ میں خواتین کیلئے مفت مہندی لگانے کا اہتمام ہو گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سحری کرنے بہادرآباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے عوام سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ جاؤں گا اور صوبے کے دیگر شہروں میں بھی سحر و افطار کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر صاحب اختیار کو عوام کے درمیان جانا چاہیے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عالم دین کے قتل میں پولیس افسر ملوث نکلا

کامران ٹیسوری نے کہا کہ تنقید کرنے والے اپنا کام کرتے رہیں اور میں اپنا کام کرتا رہوں گا۔ چاند رات کو گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں