عیدالفطر پر اسکولوں میں کتنی چھٹیاں دی جائیں گی؟ اہم خبر آ گئی

school timing

وفاقی وزارت تعلیم کے محکمہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (FDE) نے اپنے ماتحت چلنے والے تمام تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف ڈی ای کے زیر انتظام اسکولوں اور کالجوں میں موسم بہار کی تعطیلات رمضان المبارک کے آخری ہفتے یعنی 17 سے 20 اپریل تک دی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کلاس کے سلانہ امتحانات، داخلوں اور میٹرک ایف ایس سی کے  پری بورڈ امتحانات  کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایف ڈی ای کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں طلباء کو عید الفطر کی مد میں مزید تعطیلات دی جائیں گی جو کہ 21 یا 22 اپریل کو متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں