پی ٹی آئی کی منشا پر ملک کاآئین نہیں چل سکتا، مریم اورنگزیب


سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ 9 کنی بینچ سے معاملہ 3 رکنی بینچ تک پہنچ گیا ہے،کل ایک نئی  روایت رکھی گئی،سامنے آنے والے فیصلے انفرادی دکھائی دے رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہا سپریم کورٹ  کی  ذمہ داری ہے کہ ملک کو آئینی بحران سے بچائے،پی ٹی آئی کی منشا پر ملک کاآئین نہیں چل سکتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نے ایک شخص نے سائفر لہرا کر سازش کاجھوٹا بیانیہ بنایا، عمران خان پورے ملک کو آگ لگانا چاہتا ہے، یہ شخص ملک میں الیکشن نہیں لاشیں چاہتا ہے، عمران خان نے صدر،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سے آئین شکنی کروائی، عمران خان عالمی سازش کی جھوٹ میں پکڑا گیا ہے،یہ شخص الیکشن نہیں بلکہ ملک میں لاشیں چاہتا ہے، عمران خان چاہتا ہے ملک میں انارکی پھیلے۔


متعلقہ خبریں